ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دکشن کنڑا ضلع کے بنٹوال میں بھائی بہن کی خود سوزی

دکشن کنڑا ضلع کے بنٹوال میں بھائی بہن کی خود سوزی

Wed, 17 Jun 2020 12:12:45    S.O. News Service

بنٹوال، 17؍ جون (ایس او نیوز ) ایک بھائی اور بہن نے پیر کی رات اپنے جسم پر پٹرول چھڑ ک کر مبینہ طور پر خود سوزی کر لی ۔ پولیس  کے مطابق دونوں کی شناخت نیلیا شیٹی گر (42)  اور کیسری (39) ساکن سنگا بیٹو کی حیثیت سے کی گئی۔

انہوں نے اپنے گھر کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر خود سوزی کرلی جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی۔ نیلیا کا بھائی اور اس کی بیوی جو دوسرے کمرے میں سورہے تھے۔، دونوں کے درد بھری چیخوں کی آوازیں سنیں  اور مقامی افراد کی مدد سے انہیں دوا خانہ پہنچا یا مگر کوئی فائد نہیں ہوا۔

بٹنوال رورول پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: